پاکستان کو عالمی قرض ریلیف کا امکان

اسلام آباد(رم نیوز)کورونا وائرس کے باعث معاشی تنزلی کی وجہ سے پاکستان کو عالمی قرض ریلیف ملنے کا امکان ہے، 3 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد قرض ریلیف مل سکتا ہے۔پاکستان کو جی 20 ممالک سے 3 ارب 78 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض ریلیف ملنے کی توقع ہے، قرض ریلیف 3 مراحل کے تحت حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مئی سے دسمبر 2020 کے پہلے مرحلے کے تحت قرض ریلیف حاصل کیا، پہلے مرحلے میں 1 ارب 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض ریلیف حاصل کیا گیا۔ پاکستان کو جنوری سے جون 2021 کے دوسرے مرحلے کے تحت قرض ریلیف ملا، دوسرے مرحلے میں 1 ارب 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض ریلیف کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔پاکستان کو جولائی سے دسمبر 2021 کے آخری مرحلے کے تحت قرض ریلیف ملے گا، آخری مرحلے میں 1 ارب 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض ریلیف کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔