نذیر چوہان کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (رم نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ نے نذیر چوہان کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبد الرحمان نے کیس کی سماعت کی۔ گرفتار ایم پی اے نذیر چوہان کو ایف آئی اے حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے نذیر چوہان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے 31 جولائی کو ملزم کو دوبارہ پیش کرے۔