نور مقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت

لاہور(رم نیوز) نور مقدم قتل کیس کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، ملزم ظاہر جعفر کو فرانزک سائنس ایجنسی پہنچا دیا گیا جہاں اس کا پولی گرافک ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس ملزم ظاہر جعفر کو لیکر لاہور پہنچی، مبینہ قاتل فرانزک سائنس ایجنسی میں موجود ہے، فرانزک لیبارٹری میں رہائش گاہ سے ریکور فوٹیج کا فرانزک تجزیہ بھی کیا جائے گا۔ملزم کا فرانزک لیبارٹری میں پولی گرافک ٹیسٹ ہوگا۔ پولی گرافک ٹیسٹ سے سچ اور جھوٹ کا تعین کیا جائے گا۔ ملزم ظاہر جعفر سے نورمقدم کے قتل سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔