این سی او سی اجلاس،کراچی میں کوروناکےپھیلاؤپراظہار تشویش

اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی وزیراسدعمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹرکااجلاس ہوا۔این سی اوسی اجلاس میں کراچی کی بگڑتی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔ این سی او سی نےکراچی میں کورونا وائرس کےپھیلاؤپرتشویش کااظہار کیا۔ ‏این سی اوسی نے کراچی میں وائرس کےپھیلاؤکوروکنےکیلئےہرممکن مددکافیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کاکہنا ہےکہ آکسیجن بیڈز،وینٹی لیٹرزاورآکسیجن فراہمی کےاقدامات کیےجارہےہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کی مدد کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جارہی ہے۔ تشویشناک مریضوں کی دیکھ بھال کیلئےاستعداد کاربڑھارہے ہیں۔