کراچی میں 8 اگست تک نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ

کراچی(رم نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کوروناوائرس ٹاسک فورس کااجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق کراچی میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ کراچی میں نئی پابندیوں کےساتھ لاک ڈاؤن 8اگست تک ہوگا۔تاہم ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق 31 اگست کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کو تنخوا نہیں ملے گی۔ اگلے ہفتے سے سرکاری دفاتر بند کر دئیے جائیں گے۔ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔