ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ ڈالر کی کمی

کراچی(رم نیوز) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق 23 جولائی تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب 87 کروڑ ڈالر رہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ مرکزی بینک کے ذخائر 22 کروڑ ڈالر کم ہوکر 17.82 ارب ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.04 ارب ڈالر رہے۔