لاہورکے 13علاقوں میں مائیکروسمارٹ لاک ڈائون کی تجویز

لاہور(رم نیوز) ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی چوتھی لہرا ور مثبت کیسز کی شرح میں تشویشناک کے پیش نظرصوبائی دارالحکومت کے 13علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دے دی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہاٹ سپاٹ ایریاز علامہ اقبال ٹائون،ای ایم ای سوسائٹی،جوہرٹائون ایل بلاک،عزیزبھٹی ٹاون سی بلاک،گرین سٹی میں لاک ڈاؤ ن کی تجویز دی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں والٹن روڈ ، شامی روڈ،ساندہ ،گلشن راوی، اور مسلم ٹاؤن شامل ہیں۔