حکومتِ پاکستان کا 18 سال سے کم عمرافراد کی ویکسینیشن شروع کرنے پر غور

اسلام آباد(رم نیوز) حکومت پاکستان کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 18 سال سے کم عمرافراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور کررہی ہے ، تاہم ویکسی نیشن سےمتعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتےہوگا۔ حکومت نے کورونا ویکسی نیشن مزید تیز کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کرنا شروع کردیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ 18 سال سےکم عمرافراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے ، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے ، ویکسی نیشن سےمتعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتےہوگا۔