کراچی، موٹر سائیکل سواروں کے ایک نہیں اب تین چالان

کراچی(رم نیوز) لاک ڈاؤن کی پابندیوں اور کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی۔ ٹریفک پولیس ایک کے بجائے تین چالان کاٹ رہی ہے۔ ٹریفک پولیس نے فی موٹرسائیکل تین تین چالان کاٹنا شروع کردیے جس کے باعث شہری دہری اذیت میں مبتلاہوگئے۔پہلا چالان ڈبل سواری، دوسرا ہیلمٹ نہ پہننے اور تیسرا ماسک نہ لگانے پر کیا گیا ہے۔