دنیا میں کورونا کی نئی لہر بھارتی نااہلی سے پھیلی

لاہور(رم نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا کی نئی لہر بھارتی نااہلی کی وجہ سے پھیلی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا کی چوتھی لہر ہندوستان سے آئی ہے اور ہندوستان کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے پوری دنیا نئی کورونا سے متاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صنعت بند کی تو ملکی معیشت کو نقصان پہنچے گا اور لاک ڈاؤن سے عام لوگوں کا روزگار چھن جائے گا۔ جب معیشت اوپر جا رہی ہے تو لاک ڈاؤن کرنا نامناسب ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ حکومت فوری طور پر صنعت کو کھولے۔