نذیر چوہان کا معاملہ،ن لیگ کا چوہدری پرویز الہیٰ کی حمایت کا فیصلہ

لاہور (رم نیوز) مسلم لیگ ن نے نذیر چوہان کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرزکے معاملے پر سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے فیصلے کے بعد اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کا پیرکو اسمبلی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آزاداراکین پنجاب اسمبلی نے بھی پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر سپیکر سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا جب کہ پاکستان تحریک انصاف جہانگیرترین گروپ نے کہا کہ نذیر چوہان کے حوالے سے سپیکرکے پروڈکشن آرڈرکی توہین اسمبلی سے مذاق ہے۔