سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی ختم کر دی

کراچی(رم نیوز)سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس میں ڈبل سواری پر سے پابندی اٹھانے کا اعلان کیا جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے عائد کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عملے کی مکمل ویکسی نیشن والے اداروں کو بھی کھول دیا جائے گا تاہم کوئی ادارہ جو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا اسے سیل کر دیا جائے گا۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ویکسی نیشن سینٹرز تک ٹرانسپورٹ کو جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔