آن لائن کاروبار کرنے والے بھی ٹیکس نیٹ میں شامل

اسلام آباد(رم نیوز)آن لائن کاروبار کرنے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرلیا گیا۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر یکم ستمبر سے آن لائن کاروبار کرنے والوں سے ٹیکس وصول کرے گا اور آن لائن کاروبار کرنے والوں سے 2 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ آن لائن کاروبارکے مالکان تمام اشیاءکی خریداری پر دو فیصد ٹیکس دیں گے جب کہ ٹیکس فائلرز پر دو فیصداضافی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔