’’کس چیز پر سبسڈی ملے گی‘‘؟شوکت ترین نے بتادیا

اسلام آباد(رم نیوز) شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں ہوئی ہے۔احساس پروگرام کا ڈیٹا آگیا، آٹے، چینی کیلئے کیش ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔کورونا سے سپلائی چین بھی متاثر ہوئی، کورونامیں پروڈکشن کم اور ٹرانسپورٹیشن بھی بند ہوئی، ماضی میں زراعت کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی، آٹا، گھی، چینی، دالوں پر نقد رعایت دیں گے، گیس اور بجلی پر ٹارگیٹڈسبسڈی دے رہے تھے۔