’’ن لیگ اور پی پی کا زرعی پیداوار اور ترقی میں کردار زیرو کیوں رہا؟‘‘ فرخ حبیب نے وجہ بتادی

اسلام آباد(رم نیوز) فرخ حبیب نے کہا ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا زرعی پیداوار اور ملکی ترقی میں کردار زیرو ہے، انہوں نے لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا وزیراعظم ملک کی دولت بڑھانے کی بات کرتے ہیں۔کورونا وبا کے دوران شپنگ اور لاجسٹکس کاسٹ میں اضافہ ہوا، آج ایک ہزار ارب روپے کے منصوبے منظور کئے گئے۔