چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی،اپیل کا کیا بنا؟

اسلام آباد (رم نیوز) سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف اپیل مسترد کر دی۔دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے کہا موجودہ چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ سول سرونٹ ہیں، الیکشن کمیشن میں اس وقت کوئی حاضر سروس جج نہیں۔