سندھ میں کورونا پابندیوں کے بارے میں نیا فیصلہ کیا ہوا؟ مارکیٹیں کب تک کھلیں گی؟کتنے افراد کو شادی میں شرکت کی اجازت ملی؟

کراچی(رم نیوز)سندھ میں کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ کراچی میں صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی اور باقی دنوں میں رات دس بجے تک مارکیٹیںکھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔انڈور ڈائننگ کی اجازت رات بارہ بجے تک دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شادی میں دو سو افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ اوپن ایئر کے حوالے سے نرمی برتی گئی ہے اور شادی سمیت دیگر تقریبات میں 400 افراد شامل ہوسکیں گے۔