راکا پوشی میں پھنسے ہوئے کوہ پیما کس حال میں ہیں؟

گلگت (رم نیوز)راکا پوشی میں پھنسے تینوں کوہ پیمااب کس حال میں ہیں۔ ان کو پاک فوج نے ریسکیو کرلیا ہے۔یہ تینوں 6900 میٹر کی بلندی پر کئی روز سے پھنسے ہوئے تھے۔اس بارے میں ڈی سی نگر نے تصدیق کی کہا پا ک فوج نے راکاپوشی میں3 کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا ہے اور ان کو گلگت منتقل کردیا گیا ہے۔ اس بارے میں اس مشن کے سربراہ اصغرعلی کاکہنا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی پہاڑی پرجانےکی لئے کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے۔تاہم اگرمعاہدہ ختم ہوگیا تھا تو ان کوبتاناچاہیے تھا کیونکہ اس کا ایک پراسس ہوتا ہے۔