کاشف شہروز اب کیا کارنامہ سرانجام دینا چاہتے ہیں؟

لاہور(رم نیوز)کوہ پیما شہروز کاشف دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مناسلو کے بیس کیمپ پہنچ گئے۔نیپال میں واقع 8 ہزار163 میٹر بلند چوٹی مناسلو ہے جسے سر کرنے کی مہم جوئی کیلئے شہروز وہاں موجود ہیں۔انہوں نے مناسلوسر کرلی تو وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے کم عمر پاکستانی کوہ پیما بن جائیں گے۔