خاتون اول بشریٰ بی بی کالاہور میں ادارہ برائے ذہنی صحت پنجاب کا دورہ

لاہور(رم نیوز) خاتون اول بشریٰ بی بی نے لاہور میں ادارہ برائے ذہنی صحت پنجاب کا دورہ کیا، حکام کی طرف سے خاتون اول کو انتظامات کے حوالے سے بریف کیاگیا۔انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی تمام سہولیات کا جائزہ لیا اور اہم ہدایات بھی جاری کیں۔ خاتون اول نے کھانے سے متعلق اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔ خاتون اول نے مریضوں کی تیمارداری بھی کی۔ لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔