تعلیمی ادارے کھل گئے،50 فی صد حاضری ،ماسک لازمی قرار

لاہور (رم نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے۔ سکولوں میں 50 فیصد حاضری فارمولے پر عملدرآمد، طلبا اور عملے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ماسک کے بغیر بچوں کو کلاس کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہفتے میں تین دن کلاسز ہوں گی۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے سپرے کیے گئے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے بینرز بھی آویزاں ہیں۔