وزیر اعظم تاجکستان کیوں گئے ہیں؟

اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان چلے گئے ہیں۔ ان کو تاجک صدر نے شنگھائی تعاون کی تنظیم کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔وہ ایران، قازقستان، بیلاروس اور ازبکستان کے حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ عمران خان پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کاروباری شعبے کوفروغ اور تعاون دینے کے لئے بزنس فورم سے بھی خطاب بھی کریں گے۔