’’پولیو سے ڈرنانہیں ہرانا ہے‘‘۔۔۔پولیو کے خاتمے کے لئے مہم چلائی جائے گی

لاہور(رم نیوز)حکومت نے پولیو کو ختم کرنے کےلئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مہم آزاد کشمیر، گلگت، سمیت چاروں صوبوں میں تین مرحلوں میں چلائی جائے گی۔اس سلسلے میں مشاور ت بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں کے پی میں مہم چلائی جائے گی۔یہ مہم کل سے شروع ہوگی۔