واٹس ایپ، فیس بک بند کیوں ہوا؟ وجہ سامنے نہ آئی،کتنا نقصان ہوا؟

کیلیفورنیا(رم نیوز)واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کیوں بند ہوا اس کی وجہ سامنےنہیں آئی ۔ تاہم اس سے بہت زیادہ نقصان ہوا۔دنیا بھر میں 7 گھنٹے بند رہنے والے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز تو بحال ہوگئیں مگر سسٹم ہیک ہوا یا تکنیکی خرابی آئی؟ یہ وجہ تاحال سامنے نہیں لائی گئی ہے۔ 7 گھنٹے کی بندش سے کمپنی کو12 کھرب روپے سے زائد کے نقصان کا تخمینہ ہے۔ذرائع کے مطابق سروس معطل ہونے سے دنیا کی معیشت کو 160 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔