گرین لائن منصوبے کی مزید کتنی بسیں پہنچیں گی؟کہاں سے کہاں تک چلائی جائیں گی؟

کراچی(رم نیوز)کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے لیے مزید 40 بسیں کراچی پہنچیں گی۔رپورٹ کے مطابق بسیں پہلے آج پہنچنا تھی لیکن اب کل پہنچیں گی۔ گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص کی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی، اس میں خواتین اور معذور افراد کے لیے مخصوص نشستیں ہیں۔