آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر کیا فیصلہ ہوا؟

کراچی (رم نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے اثاثہ جات کیس میں آغا سراج درانی سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ جسٹس ندیم اختر اور جسٹس اقبال کلہوڑو نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے آغا سراج کی اہلیہ، بیٹا، تین بیٹیاں اور ایک ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔