مریم نواز نے گرفتاری کے حوالے سے کیا کہا؟

اسلام آباد(رم نیوز)مریم نواز نے کہا نیب نے میری ضمانت منسوخی کی درخواست دی ہے۔میں نیب میں اس ہمدرد کودیکھنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہادرخواست کو پڑھ کرلگا جیسے بچے ڈر رہے ہیں ۔ درخواست دینے والے شخص کو اکیس نہیں بلکہ بائیس توپوں کی سلامی دینی چاہئے،درخواست دینے والے شخص کا چہرہ قوم کو دکھانا چاہئے،مجھے گرفتاری سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔گرفتاری، جعلی کیسز اور نیب سے نہیں ڈرتی۔ضمانت منسوخ کریں، گرفتار کریں تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ آپ کتنا ڈرتے ہیں۔عمران خان کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے۔عمران خان آئینی وزیر اعظم نہیں ہیں۔وہ وزیر اعظم کی کرسی پر قابض ہیں۔مجھے ڈرانے والے بھول میں ہیں۔پورے ملک کا تماشہ بن چکا ہے۔کیا آپ نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے۔عمران خان جادو ٹونے کے ذریعے ملک کو چلا رہے ہیں۔جنتر منتر سے پٹرول اور آٹا سستا کیوں نہیں کرتے؟