خبردار،ہوشیار۔۔۔صارفین کیلئے سوشل میڈیا کے حوالے سے اہم خبر

اسلام آباد(رم نیوز) حکومت نے سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔ یو ٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹوئٹر، گوگل پلس سمیت تمام سوشل میڈیا ادارے رولز کے پابند ہوں گے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے ترمیم شدہ رولز کے تحت پاکستانی صارفین کو آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی مکمل آزادی ہوگی جبکہ پاکستانی صارفین اور سوشل میڈیا اداروں کے مابین رابطوں کیلئے رولز اہم کردار ادا کریں گے‌۔انتہا پسندی، دہشت گردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو سٹریمنگ پر پابندی ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ادارے پاکستان کے وقار و سلامتی کے خلاف مواد ہٹانے کے پابند ہوں گے، ۔دوسروں کی نجی زندگی ، بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما اور غیر اخلاقی مواد سے متعلق مواد سمیت پاکستان کے ثقافتی اور اخلاقی رجحانات کے مخالف مواد پر پابندی ہوگی۔