این اے133 ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

لاہور (رم نیوز ) این اے 133 لاہور کی سیٹ پر ضمنی الیکشن پانچ دسمبر کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق21سے 25اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی اور سکروٹنی کا عمل 30اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا۔11نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے ۔