پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج، ایجنڈا کیا ہے؟

اسلام آباد(رم نیوز)پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں مولانا فضل الرحمان نے اہم فیصلوں کا عندیہ دیا ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا جس کے بعد شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ کرکے حکومت کے خلاف تحریک کے فیصلے کی توثیق حاصل کرلی گئی ہے۔اپوزیشن اتحاد نے 12 ربیع الاول کے بعد حکومت کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں مظاہرے ہوں گے۔