نور قتل کیس،سپریم کورٹ نے کس کی درخواست ضمانت مسترد اور کس کی منظور کی؟

اسلام آباد(رم نیوز)سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت مسترد اور والدہ عصمت آدم جی کی منظور کرلی ہے۔ والدہ عصمت آدم کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے۔

درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی ۔ریمارکس دیئے گئے کہ بظاہر ماں کے جرم میں شامل ہونے کے شواہد نہیں ہیں۔وکیل درخواست گزار خواجہ حارث نے دلائل دیئے کہ ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی مقدمے میں نامزد نہیں تھے۔