شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے بارے میں کیا کہا؟

اسلام آباد(رم نیوز) شیخ رشید احمد نے کہاپی ڈی ایم مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے ۔ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔انہوں نے کہا مانتا ہوں مہنگائی ہے مگر اس کی بھی وجوہات ہیں،وزیراعظم عمران خان مہنگائی میں کمی لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان کے لیے 31 دسمبر تک ویزا فیس معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں تین ماہ کی کمی کا بھی اعلان کیا۔