کیا صرف پاکستان کو ہی مہنگائی کا سامنا ہے؟۔۔۔ماہرین کس بات پر غور کررہے ہیں؟۔۔اسد عمر نے کیا کہا؟

اسلام آباد (رم نیوز)اسد عمر نے کہا دنیامیں غیرمعمولی صورتحال پیدا ہوئی ہے،کیا صرف پاکستان کو ہی مہنگائی کا سامنا ہے۔ دنیا نےایک غیرمعمولی آفت کا سامنا کیا۔ کووڈ کی وجہ سےدنیا ایک دم بند ہوگئی تھی۔ مہنگائی کی وجہ سے پوری دنیامیں بےیقینی کی صورتحال ہے۔کورونا کی وجہ سےدنیا کی معیشتیں بیٹھ گئیں۔ ہماری سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کودنیا نےسراہا۔ہم نےضروری صنعتوں کوسب سے پہلےکھولا۔ دنیا میں غیرمعمولی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

مہنگائی میں اضافہ ملکی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔حکومت پٹرولیم مصنوعات پر جتنا ریلیف دے سکتی تھی وہ دے دیا۔دنیا نے غیر معمولی آفت کا سامنا کیا۔ماہرین غور کررہے ہیں عالمی سطح پرقیمتیں کب معمول پرآئیں گی۔چینی کی قیمت کاہدف90 روپے مقرر کیا گیا ہے۔تیل اور گھی کی قیمت میں50 روپے تک کمی ہوجائے گی۔ امریکہ کی معیشت میں10 فی صد کمی آئی۔ اشیاکی قیمتیں صرف پاکستان نہیں،پوری دنیا میں بڑھیں۔ دنیامیں خوردنی تیل کی قیمت میں 48فیصداضافہ ہوا۔ ایک سال میں ایل این جی کی قیمت میں 135فیصداضافہ ہوا۔