پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم ہوا یازیادہ؟

کراچی (رم نیوز)سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ستمبر میں 1.13 ارب ڈالر رہا، جو اگست2021 میں 1.47 ارب ڈالر تھا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.4 ارب ڈالر رہا۔

ستمبر2021میں پاکستان نے40 کروڑ امریکی ڈالر ویکسین کی خریداری پر خرچ کیے تھے جبکہ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں 1 ارب ڈالر کی ویکسین خریدی گئی تھی۔ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 7 ارب ڈالر کی برآمدات رہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر برآمدات 31 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔