سہیل اصغر انتقال کرگئے

کراچی(رم نیوز) سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔وہ ایک ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ لگ بھگ ڈیڑھ سال سے علیل تھے۔ ان کی بڑی آنت کا آپریشن ہوا تھا لیکن صحتیاب نہ ہوسکے۔ان کے اہل خانہ نے اس کی تصدیق کی اور کہا نماز جنازہ کل نماز عصر کے بعد کراچی بحریہ ٹائون میں ادا کی جائے گی۔

انہوں نے کیریئر کاآغاز لاہور سے کیاتھا۔مشہور ٹی وی ڈراموں میں چاند گرہن، خدا کی بستی، دکھ سکھ ، حویلی، کاجل گھر، ریزہ ریزہ، پیاس اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔