لاہور(رم نیوز)یٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے ملک بھرمیں ہڑتال کردی ہے، جس سے شہریوں کو پیٹرول کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کر دیے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق صرف ایمبولنس کو پٹرول مہیا کیا جائے گا۔ لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر میں پیٹرول کی فراہمی روک دی گئی ہے۔کئی شہروں میں کہیں پٹرول پمپس کھلے تو کہیں بند ہیں۔لمبی لائنوں کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے کمیشن مارجن کو 6 فیصد کرنے کے مطالبے کو برقرار رکھتے ہوئے آج ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چترال میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔
کہیں پٹرول پمپ بند تو کہیں کھلے، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
