ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانےکافیصلہ

لاہور(رم نیوز)وزیر اعلی پنجاب نےآئندہ 3 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانےکافیصلہ کیا ہے۔انہوں نےمتعلقہ اداروں سےمنصوبوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔انہوں نے کہا جومنصوبےمکمل ہیں ان کی فہرستیں ایوان وزیراعلیٰ ارسال کی جائیں اور جن منصوبوں کےسنگ بنیادرکھنےکےانتظامات مکمل ہیں،آگاہ کیاجائے۔انہوں نے مزید کہا ترقیاتی فنڈزکوٹائم فریم میں استعمال میں لایا جائے ۔ حکومت کےمقررکردہ اہداف میں غفلت برداشت نہیں ہوگی۔