این اے 133 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی نے میدان خالی چھوڑ دیا

لاہور(رم نیوز)لاہور میں این اے 133 ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبا ل چیمہ کےکاغذات نامزدگی مسترد کیےتھے۔پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ جانے کےلیے 7 دن کا وقت لگ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا عدالت جائیں گے تومہم نہیں چلا سکیں گے ۔اسی وجہ سے سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہےانہوں نے کہا حلقے میں 40 ہزار بوگس وٹ ہیں اس کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔جمشید اقبال چیمہ کے تجویز کنندہ کا تعلق حلقے سے نہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات مسترد ہوئے تھے۔مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات تائید کنندہ حلقے کا نہ ہونے کی بنیاد پر مسترد ہوئے۔لاہوراین اے 133 ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو ہوگا۔