بدقسمتی سے پولیس کے شعبے سےمتعلق تاثر مثبت نہیں لیاجاتا

اسلام آباد(رم نیوز)وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاپولیس افسر ان نئی زندگی میں داخل ہونے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا پولیس افسر ان کو ذمہ داریوں کے لیے بہترین تربیت دی گئی۔آج کےدورمیں پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے۔پولیس کو وہ مقام نہیں دیاگیا جس کی وہ حق دار ہے ۔پولیس اہلکار محنت اورہمت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہوںنےکہابدقسمتی سے پولیس کے شعبے سےمتعلق تاثر مثبت نہیں لیاجاتا۔ہمارے پڑوسی تخریب کاری کاکوئی موقع ہاتھ سے جانےنہیں دیتے۔