سیاسی اصلاحات کے ایجنڈے میں میڈیا کا احتساب لازمی ہونا چاہیے

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہماری صحافت پر بنیادی طور پر میڈیا سیٹھوں کا کنٹرول ہے۔انہوں نے کہابڑے گروپس نےگزشتہ روز اشتہارات کا ڈیٹا چھاپنے کی جرات تک نہیں کی۔میڈیا کی آزادی کے نام پر بلیک میلنگ کے قلعے تعمیر ہو گئے۔انہوں نے کہا بلیک میلنگ کے قلعوں کو مسمار کرنا پاکستان کیلئے لازم ہے۔سیاسی اصلاحات کے ایجنڈے میں میڈیا کا احتساب لازمی ہونا چاہیے۔