نواز شریف نے کس چیز سے نجات دلائی تھی؟ مریم اورنگزیب نے کیا کہا؟

لاہور(رم نیوز)ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہانواز شریف نے لوڈشیڈنگ ، پیٹرول اورگیس کی قطاروں سے نجات دلائی تھی۔انہوں نے مزید کہا سبز باغ دکھا کر عمران خان نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کردیا۔ انہوں نے کہا آٹے، چینی تو کہیں گیس پیٹرول اور بے روزگاروں کی قطاریں ہیں۔ہر طرف نئے پاکستان کے اذیت ناک مناظر ہیں۔