’’ دل خون کے آنسو رو رہا ہے‘‘۔۔۔شہباز شریف نے کیوں کہا؟

لاہور(رم نیوز)شہباز شریف نے کہاقطاروں میں کھڑے عوام آج نوازشریف اور پرانے پاکستان کو یاد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ملک کو 3 سال سے نااہلی، نالائقی، کرپشن اور مہنگائی کی سموگ نے لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔اشیائے ضروریہ کے لیے قوم کو قطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا راشن کارڈ، قطاریں، مہنگائی، یوٹرن، جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں ۔ملک میں گیس کابحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے ۔انہوں نے کہایکم جنوری سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو سینکڑوں روپے اضافی ادا کرنے پر گیس ملے گی۔کرشنگ شروع ہونے کے باوجود چینی کی سپلائی اب تک بحال نہ ہونا نااہلی کی انتہاہے۔