’’کراچی چڑیا گھر کی بہتری کے لیے اقدامات کرر ہے ہیں‘‘

کراچی(رم نیوز)ایڈمنسٹر یٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکراچی چڑیا گھر کی بہتری کے لیے اقدامات کرر ہے ہیں ۔انہوں نے کہا میں نے چڑیا گھر سے متعلق غفلت پر ڈائریکٹر کاتبادلہ کیا۔ڈائریکٹر چڑیاگھر نے عدالت سے رجوع کیاہے۔چڑیاگھر کےڈائریکٹر نے جانوروں کی خوراک کے بلزکا معاملہ بھی اٹھایا۔ڈائریکٹر چڑیاگھر نے اسٹے آرڈر لیا،آج پھر ڈائریکٹر چڑیاگھرکو معطل کرنے کانوٹیفکیشن جاری کیاہے۔انہوں نے کہا بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی چڑیا گھر کامعاملہ میرے ذمہ ہے۔چڑیاگھر سے متعلق مزید بہتر اقدامات کے لیے سرگرم ہیں۔گزارش ہے عدالتیں کے ایم سی کا موقف سن کر فیصلے دیا کریں۔