’’خواتین پر تشددانصاف پر کھڑے کسی بھی معاشرے کے لیے ناقابل قبول‘‘

کراچی (رم نیوز)بلاول بھٹو زرداری نے کہا خواتین اور لڑکیوں پر تشدد قانونی طور جرم ہے ،انصاف پر کھڑے کسی بھی معاشرے کے لیے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن پر پیغام میں کہا پی پی پی حکومتوں اور خود پارٹی نے ہمیشہ مضبوط خواتین، مضبوط پاکستان کے نعرے کی پیروی کی ہے۔ اسی نعرے کے تحت خواتین کے ہر شعبے میں کردار کو مضبوط بنانے کے کے لیے نمایاں اور انقلابی اقدام اٹھائے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے خواتین کو وزیر اعظم، سپیکر اور وزراء جیسے اہم عہدوں پر منتخب کرایا۔