ٹوئٹر کے بانی اورسی ای او نے استعفی دے دیا۔۔۔ٹویٹر کیوں چھوڑا اوران کی جگہ کون لے گا؟

کیلیفورنیا(رم نیوز)ٹوئٹر کے بانی اورسی ای او جیک ڈورسی نے ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے استعفی دے دیا۔ٹویٹر پرجیک ڈورسی نے اپنے استعفی سے متعلق آگاہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیم کے نام لکھی گئی اپنی ای میل بھی ٹوئٹ کی۔ ان کی جگہ اب پراگ اگروال لیں گے، جو سال 2017ء سے ادارے کے چیف ٹیکنالوجی افسر رہے ہیں۔ ڈورسی کا کہنا تھا کہ ’’میں نے خود ٹوئٹر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔ میرا پراگ پر پورا اعتماد ہے۔