کورونا سے مزید9 جانیں چلی گئیں

اسلام آباد(رم نیوز)کورونا سے مزید 9 جانیں چلی گئیں، اموات کی تعداد 28 ہزار 737 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 254 ہوگئی۔

اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ 28 ہزار 156 افراد کے ٹیسٹ ہوئے ۔ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 381 نئے ٹیسٹ ہوئے، اب تک 12 لاکھ 42 ہزار 354 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 896 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔