’’گھبرائیں نہیں، اومی کرون کے خلاف معقول اقدامات کریں‘‘

کیلیفورنیا(رم نیوز)ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ صرف سفری پابندیوں سے اومی کرون کے پھیلائو کو نہیں روکا جا سکتا۔عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ گھبرائیں نہیں اور اومی کرون کے خلاف معقول اقدامات کریں۔ورلڈ ہیلتھ اورگنائزیشن کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے کہا تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ معقول اور خطرے کو کم کرنے والے اقدامات کریں۔ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے خلاف عالمی سطح پر ردعمل پر سکون اور مربوط ہونا چاہیے۔دوسری جانب دواساز کمپنی موڈرنا کے سی ای او کا کہنا ہے کہ موجودہ ویکسینز وائرس کی نئی قسم کے خلاف کم موثر ثابت ہو ں گی۔