ٹویٹر کا نیا ضابطہ کار کیا ہے؟

کیلیفورنیا(رم نیوز)ٹوئٹر نے صارفین پر اجازت کے بغیر لوگوں کی تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ٹوئٹر نے نیا ضابطہ کار جاری کرتے ہوئے کہا صارفین کو پہلے متعلقہ فرد یا اس کے مجاز نمائندے سے ایک رپورٹ درج کرنا ہو گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تصاویر اور ویڈیو متعلقہ شخص کی اجازت سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ہیں۔تاہم اس حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ عوامی شخصیات کی تصاویر اور ویڈیوز ان کی اجازت کے بغیر پوسٹ کرنے پر بھی وہ ٹوئٹر پر موجود رہیں گی بشرطیکہ کے اس کا مقصد کسی کو ہراساں کرنا نہ ہو۔