اومی کرون کہاں سے آیا؟ ایک نئی بحث چھڑ گئی؟

کیپ ٹائون(رم نیوز)کورونا کا نیا ویرئنٹاومی کرون کہاں سے آیا؟۔اس بارے میں نیدر لینڈ کے محکمہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ اومی کرون جنوبی افریقہ سے قبل نیدرلینڈز میں ظاہر ہوچکا تھا۔ حکام کے مطابق 19 نومبر اور 23 نومبر کو لیے گئے دو ٹیسٹ نمونوں میں اومی کرون وائرس ملا تاہم ابھی تک واضح نہیں کہ یہ لوگ جنوبی افریقہ گئے ہیں یا نہیں۔جنوبی افریقہ نے عالمی ادارہ صحت کو کورونا کی نئی تبدیل شدہ شکل کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ نیدرلینڈز کے محکمہ صحت کے انکشاف کے بعد اومی کرون کے جائے پیدائش کا تعین کرنے کی بحث چھڑ گئی ہے۔