ونٹر اولمپکس کے حوالے سے چین نے کیا اعلان کیا؟

بیجنگ(رم نیوز)چین نے اعلان کیا ہے ونٹر اولمپکس دو ہزار بائیس شیڈول کے مطابق ہوں گے۔چین کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویریئنٹ کی وجہ سے اولمپکس کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ وائرس کی اس نئی قسم کی روک تھام کی کوششوں کو یقینی طور پر کچھ چیلنج درپیش ہوں گے۔